آ بتاؤں کہ کیا ، محمد ہیں وہ حبیب خدا ، محمد ہیں | نعت شریف اردو| naat lyrics

Naat with urdu lyrics | Naat sharif in urdu images | written naat

0 46

آ بتاؤں کہ کیا ، محمد ہیں
وہ حبیب خدا ، محمد ہیں

جن کو قراں میں من کہا رب نے
رب کی پیاری عطا ، محمد ہیں

جن کے بارے خلیل کہتے رہے
رب سے مانگی دعا ، محمد ہیں

سب نبی مقتدی ہیں اقصی میں
اور وہاں مقتدا ، محمد ہیں

سارے نبیوں کے عہدے اعلی ہیں
سب سے لیکن جدا ، محمد ہیں

ساری امت بھنور سے نکلے گی
کشتی کے نا خدا ، محمد ہیں

رب بھی ان سے خفا یقینا ہے
جن سے لوگو خفا ، محمد ہیں

امتی کو کبھی بھلایا نہیں
ہر گھڑی با وفا ، محمد ہیں

رب سے اظہر بھی مانگتا ان کو
میرا بھی مدعا ، محمد ہیں

آ بتاؤں کہ کیا ، محمد ہیں
وہ حبیب خدا ، محمد ہیں

شاعری: ڈاکٹر محمد اظہر خالد

اگر آپ مزید مناجات، حمدیہ اشعار، نعت شریف یا  شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

اے خدا شکر ہے تیرا کہ ہیں نسبت والے۔۔۔ پیارے آقا کے ہیں ہم، ختم نبوت والے

If you want to read naat poetry in Urdu please visit

naat poetry 2 lines | naat lyrics urdu writing | urdu naat sharif | lyrics of naats | lyrics naat urdu | naat lyrics | written naat

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.