ہاتھوں میں ہاتھ دے کر دشمن کو مات دے دو
پاک فوج کی بہادری پر اشعار
ہاتھوں میں ہاتھ دے کر دشمن کو مات دے دو
پاک آرمی کا تم سب ہر دم ہی ساتھ دے دو
جغرافیائی سرحد کے سب ہیں یہ محافظ
ناکام کر کے سازش ہاتھوں میں ہاتھ دے دو
سردی و گرمی میں سب ہر جا پہ مستعد ہیں
ان کو خراج تحسیں دن اور رات دے دو
بحری و بری دستے عمدہ فضائی جتھے
توڑیں گے بت سبھی تم گر سومنات دے دو
کرتے ہیں یہ حفاظت پیارے وطن کی یارو
شہری آبادی ہو یا کوئی دیہات دے دو
تمغہ ملے شہادت مانگیں ہیں یہ سعادت
لالچ نہیں ہے چاہے تم کائنات دے دو
میری دعائیں اظہر پاک آرمی کے سنگ ہیں
میرے وطن کے لوگو تم سب بھی ساتھ دے دو
اگر آپ مزید مناجات، حمدیہ اشعار، نعت شریف یا شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں