ہر جگہ ایسے رویے میں کہاں بولتا ہوں | اردو غزل |Heart touching poetry in urdu 2 lines sms

heart touching sad poetry in urdu | sad poetry in urdu ghazal | sad ghazal in urdu

0 18

ہر جگہ ایسے رویے میں کہاں بولتا ہوں
جس جگہ بولنا بنتا ہے وہاں بولتا ہوں

خود سے لڑتا ہوں جھگڑتا ہوں بھلے جیسے مگر
میں ترے ساتھ محبت کی زباں بولتا ہوں

وہ جہاں بھر میں مجھے جان سے پیارا تھا کبھی
اب جسے اپنے لیے دشمنِ جاں بولتا ہوں

ایسے لگتا ہے ؛؛ خدا بات کرے گا مجھ سے
جب بھی تنہائی کے لمحات میں” ماں ” بولتا ہوں

اُس کے جانے سے مری ساری حِسیں جانے لگِیں
اب تو جس بات پہ "ناں” کہنا ہوں "ہاں” بولتا ہوں

رات اِسی سوچ میں کٹ جاتی ہے عرفان مری
بات کیسے وہاں پہنچے جو یہاں بولتا ہوں

ہر جگہ ایسے رویے میں کہاں بولتا ہوں
جس جگہ بولنا بنتا ہے وہاں بولتا ہوں

شاعری: عرفان منظور بھٹہ

محبت کر ہی بیٹھے ہو تو اب مضبوط بھی رہنا۔۔۔! محبت شاعری

اگر آپ مزید اداس شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں 

heart touching sad poetry in Urdu | sad poetry in Urdu ghazal | sad ghazal in Urdu | urdu sad ghazal poetry

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.