وہ نظر مجھ سے ملاتا ہے چلا جاتا ہے | خوبصورت اردو غزل

0 18

وہ نظر مجھ سے ملاتا ہے چلا جاتا ہے
دل میں جذبات جگاتا ہے چلا جاتا ہے

تیری دنیا کا تھکا ہارا مُسافر اک دن
جسم کا بوجھ گراتا ہے چلا جاتا ہے

رات کو آ کے تری یاد کا جگنو جاناں
ظلمتِ شب کو مٹاتا ہے چلا جاتا ہے

ایک ماتم سا سجا رہتا ہے اس دنیا میں
جو بھی آتا ہے رلاتا ہے چلا جاتا ہے

سینے لگتا تھا کبھی جاتے ہوئے لیکن اب
دور سے ہاتھ ہلاتا ہے چلا جاتا ہے

وہ نظر مجھ سے ملاتا ہے چلا جاتا ہے
دل میں جذبات جگاتا ہے چلا جاتا ہے

شاعری: بلال احمد خان

اپنی آنکھوں سے پلاتے ہیں وہ ایسا | پانی پر ٖاردو شاعری

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.