دور سارے ہی جہانوں سے اندھیرا ہو گیا| اردو نعت | Naat poetry in Urdu two lines text
naat poetry in urdu two lines | naat poetry in urdu text | 2 line poetry for naat in urdu text
دور سارے ہی جہانوں سے اندھیرا ہو گیا
جب محمد مصطفی آئے اجالا ہو گیا
ڈر گیا اور دم دبا کر بھاگا باطل دیکھ لو
آقا آئے حق کا ہر سو بول بالا ہو گیا
جیسے آئے چھٹ گئیں تاریکیاں دنیا سے سب
میرے پیارے آقا جی سے یوں سویرا ہو گیا
پیارے آقا آپ کی الفت محبت مل گئی
بے سہارے امتی کو اک سہارا ہو گیا
جو بھی آقا کی محبت اور اطاعت میں لگا
اس کا دیکھو رتبہ دنیا میں نرالا ہو گیا
جب سے آقا کی میں مدحت لکھ رہا تم بھی سنو
دل مرا روشن بہت اک یہ ستارہ ہو گیا
موج لگ جائے گی اظہر دیکھ لینا حشر میں
میرے آقا کا مجھے جب اک اشارہ ہو گیا
دور سارے ہی جہانوں سے اندھیرا ہو گیا
جب محمد مصطفی آئے اجالا ہو گیا
شاعری : ڈاکٹر محمد اظہر خالد
بن کے آئے اس جہاں رہبر ، امام الانبیاء
حوض کوثر پہ حال کیا ہو گا جب نبی جی سے سامنا ہو گا | حوض کوثر پر نعتیہ اشعار
If you want ot read more naat lyrics in Urdu please click
naat poetry in urdu two lines | 2 line poetry for naat in urdu text | naat poetry in urdu text |