سید محمود شاہنعت رسول مقبول

درد دل کی دوا ذکر صلی علی | نعت شریف

درد دل کی دوا ذکر صلی علی | نعت شریف

درد دل کی دوا ذکر صلی علی
ہر مرض کی شفا ذکر صلی علی

رب کو محبوب ہے کس قدر یہ عمل
خود خدا نے کیا ذکر صلی علی

تذکرہ پیارے آقا کا آیا جہاں
زیر لب آگیا ذکر صلی علی

ہے یہ ثابت میرے پیارے اصحاب سے
ہے یہ ذکر خدا ذکر صلی علی

رحمتیں ڈھانپ لیتی ہیں اس شخص کو
جس نے اپنا لیا ذکر صلی علی

نوریوں نے دعا کی ہے ان کے لئے
جو ہیں کرتے سدا ذکر صلی علی

پر سکوں زندگی مل گئی مجھ کو بھی
جب مجھے مل گیا ذکر صلی علی

کتنے محمود خوش بخت ہیں ہم سبھی
رب نے ہم کو دیا ذکر صلی علی

درد دل کی دوا ذکر صلی علی
ہر مرض کی شفا ذکر صلی علی

صلی اللہ علیہ وسلم

شاعری:۔ سید محمود شاہ

اگر آپ مزید حمدیہ اشعار، نعت شریف یا  شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

Shares:
8 Comments
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *