پیارے آقا کے صحابہ میں جلی ، عثمان ہے| شان ذوالنورین

حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کی شان مین کلام| شان صحابہ پر اشعار

0 13

پیارے آقا کے صحابہ میں جلی عثمان ہے
بعد بوبکر و عمر کے وہ غنی ، عثمان ہے

پیار کرتے تھے ابوبکر و عمر ان سے بہت
بعد دونوں کے خلافت ہے ملی ، عثمان ہے

سارے شاتم سارے کاذب سن لیں میرا یہ پیام
پیارا پیارا بھائی جس کا ہے علی ، عثمان ہے

دے کے آقا ﷺ نے جسے دو بیٹیاں سمجھا دیا
کتنا پیارا دوہرا داماد نبی ، عثمان ہے

پیارے آقا ﷺ نے دعائیں دیں سخاوت پر جسے
سب صحابہ میں نمایاں وہ سخی ، عثمان ہے

جس کو جچتا ہے یہ مظلوم مدینہ کا لقب
وقت رخصت تھی کتاب رب کھلی ، عثمان ہے

ان کی مدحت میں قصیدہ میں یہ اظہر لکھ رہا
میری آنکھوں میں بھی آئی ہے نمی ، عثمان ہے

پیارے آقا کے صحابہ میں جلی عثمان ہے
بعد بوبکر و عمر کے وہ غنی ، عثمان ہے

شاعری: ڈاکٹر محمد اظہر خالد

اگر آپ مزید مناجات، حمدیہ اشعار، نعت شریف یا  شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.