درد نعمت کی طرح زخم خزانوں جیسے | اداس شاعری | Urdu Sad Poetry
urdu poetry love sad | urdu sad poetry 2 lines | sad poetry urdu | sad poetry in urdu
درد نعمت کی طرح زخم خزانوں جیسے
اس لئے نوحے بھی گائے ہیں ترانوں جیسے
ہم جنوں والے ہنسا کرتے ہیں گھاٹے کھا کر
كفِ افسوس نہیں مَلتے سیانوں جیسے
اب جو ٹوٹے ہیں تو ذرّوں کا پتا چلتا نہیں
حوصلے پاۓ تھے لوگوں نے چٹانوں جیسے
جانے کس زعم میں آج اُس سے یہ کہہ آیا ہوں
پھر سہارے نہ ملیں گے مرے شانوں جیسے
ایک عرصہ ہوا اِس سمت کوئی آیا نہیں
دل ہیں مدت سے پڑے خالی مکانوں جیسے
اُس کے لہجے میں کئی رنگِ تغیر اور ہم
شورِ نظارہ سے بہرے ہوۓ کانوں جیسے
شعر کیوں تیر کی مانند ترا دل چیریں
جب خیالات گریں ٹوٹی کمانوں جیسے
درد نعمت کی طرح زخم خزانوں جیسے
اس لئے نوحے بھی گاۓ ہیں ترانوں جیسے
اک رويہ تھا جو ‘روا’ نہ ہوا | اداس شاعری
If you want to read more Urdu poetry love please clicck
ہم کو چاہت تھی کسی اور کی، آیا کوئی ہے | اردو شاعری محبت | Urdu Poetry Love
Urdu Poetry Sad |Urdu 2 Line Poetry |Urdu Love Poetry | urdu poetry love sad | urdu sad poetry 2 lines | sad poetry urdu | sad poetry in urdu