صدق و صفا کی صورتیں دنیا میں اب نہیں | اداس شاعری

1 16

صدق و صفا کی صورتیں دنیا میں اب نہیں
ماتم کدہ کہو اسے بزمِ طرب نہیں

روتا ہے جس کو دیکھ لو دردِ فراق میں
کس کے نصیب میں یہاں فرقت کی شب نہیں

بخشش کے ہو چکے ہیں سبھی بند راستے
توبہ مِری قبول ہوئی جاں بلب نہیں

جس نے درخشاں کر دیا عالم کو نور سے
دل میں ہمارے آج وہ ماہِ عرب نہیں

مت جا دیارِ یار میں کاندھوں پہ سر لیۓ
جاتے دیارِ یار میں یوں بے ادب نہیں

لیتا ہے ان کا نام تو کردار بھی دِکھا
صدیقؓ ان کو مل گیا ایسے لقب نہیں

ہائے کہاں چلے گئے مشکل کشا سبھی
کیونکر نجات کا کوئی ملتا سبب نہیں

بابر اٹھا کے لے چلو تم زادِ آخرت
آتا وہاں پہ کام یہ نام و نسب نہیں

صدق و صفا کی صورتیں دنیا میں اب نہیں
ماتم کدہ کہو اسے بزمِ طرب نہیں

شاعری : بابر علی برق

اگر آپ مزید اداس شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں 

1 تبصرہ
  1. najlepszy sklep کہتے ہیں

    Wow, amazing blog format! How long have you ever been blogging for?
    you make blogging look easy. The overall glance of your site is excellent, let
    alone the content material! You can see similar here
    sklep internetowy

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.