در ہمیشہ کھلا ہوا رکھنا جاری ملنے کا سلسلہ رکھنا | خوبصورت اردو اشعار

urdu poetry beautiful | Amazing Urdu poetry | Urdu poetry 2 lines

0 22

در ہمیشہ کھلا ہوا رکھنا
جاری ملنے کا سلسلہ رکھنا

اہلِ باطل کے بیچ جو حق ہو
بات کہنے کا حوصلہ رکھنا

آندھیاں آئیں یا کہ طوفاں ہوں
تم چراغِ وفا جلا رکھنا

مثلِ بجلی ہے اس کے رخ کی کشش
تھوڑا ملنے میں فاصلہ رکھنا

دورِ حاضر میں سب کے خالی ہیں
اپنے دامن کو تو بھرا رکھنا

ظلم سہنے میں حوصلہ دیگی
یاد تاریخِ کر بلا رکھنا

پوچھو دھرتی سے آپ،قابو میں
کتنا مشکل ہے زلزلہ رکھنا

ہمسفر کب سفر میں مل جائے
خالی گاڑی میں کچھ جگہ رکھنا

راہ میں رہبروں کے نقشِ قدم
گر ملیں تو انہیں پہ پا رکھنا

سوکھتا پیڑ کر رہا ہے دعا
میرا گلشن خدا ہرا رکھنا

چھوڑ مت دینا راہ میں تنہا
ساتھ میں میرے قافلہ رکھنا

عقل والوں کے سامنے اے،ناز،
دل کا قابو میں ولولہ رکھنا

در ہمیشہ کھلا ہوا رکھنا
جاری ملنے کا سلسلہ رکھنا

شاعری : الیاس ناز

دشت کو پُرفضا بناتے ہوئے | غمگین شاعری اردو

اگر آپ مزید اداس شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں 

urdu poetry beautiful | Amazing Urdu poetry | Urdu poetry 2 lines | Urdu poetry text |

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.