درد دل کی دوا والدہ ماجدہ۔۔۔ ہے سراپا وفا والدہ ماجدہ | ماں پر شاعری | mother urdu poetry

Urdu poetry on mother | Urdu poetry for mother day | poetry for mother in urdu

0 29

درد دل کی دوا والدہ ماجدہ
ہے سراپا وفا والدہ ماجدہ

 

جس کی عظمت پہ شاہد ہے قرآن بھی
اور سرکار عالم کا فرمان بھی
ان کو اف تک بھی کہنا گناہ ہے بڑا
ان کی خدمت سے ملتی ہے رب کی رضا
وہ ہے سب سے جدا والدہ ماجدہ

 

جس کے قدموں میں جنت بچھائی گئی
راحت زندگی جس میں پائی گئی
ماں کی خدمت دل و جاں سے کرنا سدا
ان سے لیتے رہو ہر قدم پر دعا
ہو کبھی نہ خفا والدہ ماجدہ

 

درد دل کی دوا والدہ ماجدہ
ہے سراپا وفا والدہ ماجدہ

 

بھوکی رہ کر وہ خود، پر کھلاتی  مجھے
سردی گرمی سے ہردم بچاتی مجھے
میں جو روتا تو ہنس کر مناتی مجھے
رات بھر جاگ کر وہ سلاتی مجھے
مجھ پہ تھی وہ فدا والدہ ماجدہ

 

ہر قدم جس نے چلنا سکھایا مجھے
درس وحدت ہمیشہ پڑھایا مجھے
اپنی آغوش میں جس نے پالا مجھے
راستہ دین حق کا دکھایا مجھے
وہ ہے فضل خدا والدہ ماجدہ

 

راحت قلب و جاں رحمت کبریا
تند و تاریک شب میں ہے روشن دیا
وہ ہے راضی تو سجاد راضی خدا
چھومتی عرش کو ان کی ہراک دعا
زندگی کی فضا والدہ ماجدہ

 

درد دل کی دوا والدہ ماجدہ
ہے سراپا وفا والدہ ماجدہ

شاعری: حافظ سجاد احمد

اگر آپ ماں کی شان میں مزید نظم پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

بچے مسکرائیں تو مائیں مسکراتی ہیں |ماں کی شان میں کلام

If you want to read more poetry about mother in urdu please check

poetry for mother in urdu | urdu poetry for mother |  mother urdu poetry | poetry about mother in urdu

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.