بتاؤں کس طرح تم کو کہ کیا کیا خوبصورت ہے| نعت رسول مقبول| written naat

naats lyrics in urdu | naat poetry in urdu two lines | naat lyrics in urdu writing

0 193

بتاؤں کس طرح تم کو کہ کیا کیا خوبصورت ہے

محمد مصطفےٰ کا سارا حُلیہ خوبصورت ہے

 

وہ جن کے حُسن کی کھائی ہیں قسمیں حق تعالیٰ نے

وہ زلفیں خوبصورت ہیں وہ چہرہ خوبصورت ہے

 

جسے صَدْرَکْ جسے وَجْھَکْ کہا قرآن میں رب نے

وہ سینہ خوبصورت ہے وہ چہرہ خوبصورت ہے

 

مکین خُلد سے کہہ دو تمہاری حُسن صورت سے

رسول اللّٰہ کے پاؤں کا تلوا خوبصورت ہے

 

رسول اللّٰہ جس میں آج بھی آرام فرما ہیں

زمانے بھر کے مَحْلَوں سے وہ روضہ خوبصورت ہے

 

اگر چاہو قسم لے لو زمانے بھر کے شہروں سے

وہ مکہ خوبصورت ہے وہ طیبہ خوبصورت ہے

 

مدینے کے میں کس کس راستے کا حُسن بتلاؤں

مدینے پاک کا ہر ایک رستہ خوبصورت ہے

 

وہاں شام و سحر ہوتی ہے انوارات کی بارش

وہاں کا غنچہ غنچہ , پتَّہ پتَّہ خوبصورت ہے

 

وہ آقا ہیں ہمارے اور ہم سارے غلام اُن کے

شہِ کونین سے اپنا یہ رشتہ خوبصورت ہے

 

رسول اللّٰہ کے نعلین کو بوسے دیے جس نے

سرِ افلاک وہ عرشِ معلّٰی خوبصورت ہے

 

بیاں کیا کیا کروں صفدر خلاصہ مختصر سُن لو

مدینے شہر کا ہر ایک ذرَّہ خوبصورت ہے

 

بتاؤں کس طرح تم کو کہ کیا کیا خوبصورت ہے

محمد مصطفےٰ کا سارا حُلیہ خوبصورت ہے

شاعری: محمد صفدر سیاف

مرے آقا کے جو نقشِ کفِ پا دیکھ لیتے ہیں | نعت شریف

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.