ائے ہمدم مرے حرفِ اعجاز سن | قیدی دوست کے لئے نظم

poem about prison| قید پر اشعار

4 119

ائے ہمدم مرے حرفِ اعجاز سن
صبر کرنے والوں کا یہ راز سن
ہر اک شب کی قسمت میں ہے اک سحر
وہ نصر من اللہ کی آواز سن

 

تو رہ کر قفس میں بھی آزاد ہے
اسیر ِ خزاں تیرا صیاد ہے
بدست ِصبا ِچمن تیرا نام
یہ گلشن ترے دم سے آباد ہے

 

آئے ہمدم ترے ساتھ ہے اک جہاں
ہر اک آنکھ ہر دل میں تو ہے نہاں
قفس کے اندھیروں سے مت خوف کر
تری منتظر ہے صبح ِذو فشاں

 

ترے ہاتھ اگر قید ِآہن ہوئے
ترے حوصلے کچھ بھی نہ کم ہوئے
وہ دیکھو کہ بہتے ترے خون سے
وفا کے دئیے کتنے روشن ہوئے

 

ترا کیا بگاڑیں کفر کے مکر
کہ تجھ کو اگر ہو فقط رب کا ڈر
یہ کمزور کتنے ہیں دیوار و در
آئے قیدی قفس پہ ذرا غور کر

 

ہر اک دل کا ارماں مسرت ہو تم
کہ رنگ ِرخ ِاستقامت ہو تم
جسے خواب کہتا ہے دشمن مرا
مرے واسطے اک حقیقت ہو تم

 

مناجات ہیں رب سے تیرے لیے
ہر اک چشم ِگل نم ہے تیرے لیے
مرے رب رہائی عطا کر اسے
دعا ہے ہر اک لب پہ تیرے لیے

 

مرے رب امید ِسحر بخش دے
اسیروں کو سوز ِجگر بخش دے
عزم استقامت صبر بخش دے
دعاؤں کو رنگ اثر بخش دے

 

ائے ہمدم مرے حرفِ اعجاز سن
صبر کرنے والوں کا یہ راز سن
ہر اک شب کی قسمت میں ہے اک سحر
وہ نصر من اللہ کی آواز سن

شاعری : سلیم اللہ صفدر

اگر آپ دوستی پر شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.