قرب طیبہ میں جیسے ہی آنے لگے| حج پر اشعار

نعت شریف|hajj poetry in urdu

0 11

قرب طیبہ میں جیسے ہی آنے لگے
روتے روتے سبھی مسکرانے لگے

جیسے جیسے مدینہ قریب آ گیا
چاہتوں کا مزہ ہم بھی پانے لگے

جونہی ہم کو حرم کے منارے دکھے
اوج اونچا تبھی ہم بھی پانے لگے

کتنے پاکیزہ منظر حرم کے تھے سب
دھیرے دھیرے نظر میں سمانے لگے

بے خودی کی وہاں کیفیت چھا گئی
ہوش ہم بھی وہاں پر گنوانے لگے

لوٹ کر آ گئے ہم وہاں سے یہاں
یاد طیبہ میں گھڑیاں بتانے لگے

شکر ہے رب کا یہ فضل اظہر ملا
ہم بھی مدحت نبی کی سنانے لگے

قرب طیبہ میں جیسے ہی آنے لگے
روتے روتے سبھی مسکرانے لگے

شاعری: ڈاکٹر محمد اظہر خالد

اگر آپ مزید مناجات، حمدیہ اشعار، نعت شریف یا  شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.