آ چل خدا کی جانب تو کس طرف چلا ہے؟ سچے دوست کے لئے نظم
urdu poetry on friendship|دوستی پر شاعری
آ چل خدا کی جانب تو کس طرف چلا ہے؟
اے بے خبر مسلماں دنیا تو بے وفا ہے
لاکھوں کروڑوں شاہاں آئے چلے گئے ہیں
مٹی میں مل کے ان کا ہر اک نشاں فنا ہے
یہ مال و زر کی چاہت ، دنیا سے لو لگانا
ایمان سے ہے دوری ، شیطاں کا رااستہ ہے
قارون بھی تو نازاں تھا اپنی دولتوں پر
دھنس کر زمیں میں دیکھو عبرت بنا ہوا ہے
دنیا کی لذتوں میں رب ہی کو بھول بیٹھے
آقا بھی ہے خفا اور روٹھا ہوا خدا ہے
ہم سے ہے پیار کتنا مولائے دوجہاں کو
کرتا ہے اس کی بخشش جو بھی پکارتا ہے
دنیا کا حسن، رنگت دو دن کا ہے تماشہ
سجاد دھوکہ ہے یہ فانی ہے بے بقا ہے
آ چل خدا کی جانب تو کس طرف چلا ہے؟
اے بے خبر مسلماں دنیا تو بے وفا ہے
شاعری: حافظ سجاد احمد