اپنی آنکھوں سے پلاتے ہیں وہ ایسا | پانی پر ٖاردو شاعری

Urdu poetry on water | Ansoo poetry in urdu text

0 62

اپنی آنکھوں سے پلاتے ہیں وہ ایسا پانی
جو یہ پی لے وہ نہ مانگے گا دوبارہ پانی

دن گزارا ہے تری یاد کے صحراؤں میں
شام آئی تو مری آنکھ میں اترا پانی

سینکڑوں غم لیے آنکھوں سے نکلتا ہے یہ
کون کہتا ہے کہ آنسو ہے ذرا سا پانی

چاہتا ہوں کے کسی روز نچوڑوں اس کو
روک کے رکھا ہے کچھ آنکھ میں کھارا پانی

میرا مذہب ہی اجازت نہیں دیتا ورنہ
ڈوب جانے کو پکارے ہے سنہرا پانی

جھیل آنکھوں سے جو رِس رِس کے لہو آتا ہے
دیکھنے والوں کو لگتا ہے ذرا سا پانی

اپنی آنکھوں سے پلاتے ہیں وہ ایسا پانی
جو یہ پی لے وہ نہ مانگے گا دوبارہ پانی

شاعری: بلال احمد خان

اگر آپ اداس شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں 

اب تو نہ کوئی غم ہے نہ کوئی خوشی مجھے | اردو غمگین شاعری

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.