ایسا کر دے گا ویسا کر دےگا ہم کو یہ خوف آدھا کردےگا | اداس شاعری

sad urdu poetry | Urdu poetry sad 2 lines | Urdu poetry heart touching

0 20

ایسا کر دے گا ویسا کر دےگا
ہم کو یہ خوف آدھا کردےگا

میں اسے خود کو سونپ آیا ہوں
اب وہ جو بھی کرے گا کر دے گا

ایسا لگتا ہے بارِ عشق ہمیں
وقت سے پہلے بوڑھا کر دےگا

انکی آنکھوں کا ایک آنسو بھی
سارے دریا کو میٹھا کر دےگا

پھر کوئی پھول لیکے آیا ہے
پھر کوئی زخم تازہ کر دےگا

اتنا جھک جھک کے آپ کا ملنا
سستہ لوگوں کو مہنگا کر دےگا

کس کےہاتھوں میں دےدیا چابک
شہر کا شہر نیلا کر دے گا

تیرےجیسوں کے شعر کی اصلاح
میرے مکتب کا بچَّہ کر دےگا

گھر کا گھر مَر چکا یہاں طاہر
کیا تو مردے کو زندہ کر دےگا

ایسا کر دے گا ویسا کر دےگا
ہم کو یہ خوف آدھا کردےگا

شاعری: طاہر سعود کرتپوری

اگر آپ مزید اداس شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں 

ے کسوں کو بےسبب بےموت مرتا دیکھنا | اداس اردو شاعری

If you want to read more Urdu poetry love please clicck 

urdu poetry love poetry | amazing urdu poetry | best urdu poetry in text | urdu poetry 2 lines | urdu poetry ghazal | Urdu poetry love

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.