عین ممکن ہے کسی روز اٹھا لے تجھ کو | اداس اردو شاعری | urdu poetry sad

نعمان شفیق کے قلم سے خوبصورت اردو غزل | urdu poetry 2 lines

0 35

عین ممکن ہے کسی روز اٹھا لے تجھ کو
زندگی چوک میں لا کر کے اچھالے تجھ کو

میں تو ناسور ہوں بڑھتا ہی چلا جاؤں گا
دم ہے کچھ تیرے مسیحا میں ,بچا لے تجھ کو

ایسے چالاک سے محتاط ہی رہنا اچھا
لا کے مصرف میں کہیں بیچ نہ ڈالے تجھ کو

شب کی تاریکی کو کیوں گالیاں بکتا ہے دوست
راس آۓ نہ اگر دن کے اجالے تجھ کو

تو تو چہرے کی سیاہی سے ڈرا بیٹھا ہے
میں دکھاؤں گا ابھی پیر کے چھالے تجھ کو

ان گنت بچوں کی ماں کیسے توجہ دے تجھے
زندگی کیسے بھلا گود میں پالے تجھ کو

ان کی آنکھوں پہ مرے جیسے کروڑوں قربان
کتنے خوش بخت ہیں ناں دیکھنے والے تجھ کو

عین ممکن ہے کسی روز اٹھا لے تجھ کو
زندگی چوک میں لا کر کے اچھالے تجھ کو

شاعری: نعمان شفیق

اگر آپ مزید ادس اردو شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

If you want to read more Urdu sad poetry please visit

urdu poetry sad|  amazing urdu poetry| best urdu poetry in text| 2 line urdu poetry| urdu poetry 2 lines|  urdu poetry text | urdu poetry sad 2 lines

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.