محمد امجد اکبرنعت رسول مقبول

انکی الفت کا دیا دل میں جلا رکھا ہے | نعت رسول مقبول | naat poetry in urdu two lines

انکی الفت کا دیا دل میں جلا رکھا ہے خود کو دیوانہ محمد کا بنا رکھا ہے جب بھی لیتا ہوں میں نام آپکا یوں لگتا ہے جام کوثر ہے جو ہونٹوں سے لگا رکھا ہے
انکی الفت کا دیا دل میں جلا رکھا ہے | نعت رسول مقبول | naat poetry in urdu two lines

انکی الفت کا دیا دل میں جلا رکھا ہے
خود کو دیوانہ محمد کا بنا رکھا ہے

جب بھی لیتا ہوں میں نام آپکا یوں لگتا ہے
جام کوثر ہے جو ہونٹوں سے لگا رکھا ہے

میرے محبوب نے جس خاک پہ رکھے تھے قدم
میں نے اس خاک کو آنکھوں میں سجا رکھا ہے

آپکی یاد ہی جینے کا سہارا ہے ہمیں
ورنہ اس درد بھری دنیا میں کیا رکھا ہے

عین ممکن ہے چلے آئیں مرے خواب میں وہ
بس یہی سوچ کے آنکھوں کو سلا رکھا ہے

گود بوبکر کی ہے اور نبی کا سر ہے
جس طرح رحل پہ قرآن کھلا رکھا ہے

نعت لکھوں یہ مرے بس میں نہیں اے امجد
چند الفاظ کو ترتیب میں لا رکھا ہے

انکی الفت کا دیا دل میں جلا رکھا ہے
خود کو دیوانہ محمد کا بنا رکھا ہے

شاعری : محمد امجد اکبر

مصطفی آئے تو ہو گئی روشنی | نعت رسول مقبول

If you want to read more naat lyrics in Urdu, please visit

naat poetry in urdu | poetry for naat in urdu | Naat text in Urdu

Shares:
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *