حق جتانے کے لئے کچھ آبلہ پائی تو ہو | انقلابی اشعار و غزل | urdu poetry inqalabi
inqalabi poetry urdu | urdu inqalabi poetry | inqalabi shayari urdu | inqalabi poetry in urdu
حق جتانے کے لئے کچھ آبلہ پائی تو ہو
کم سے کم اِن ریگزاروں سے شناسائی تو ہو
بیٹھنے دو یار کے پہلو میں اے چارہ گرو
مجھ پہ بھی کچھ پَل فِدا دُنیا کی رعنائی تو ہو
چادرِ عصیاں وہ خود ہی پھاڑ دیں گے ایک دن
رونما کردارِ مسلم سے یہ سچائی تو ہو
لائیے وعظ و نصیحت میں بلاغت کا ہنر
کند ذہنوں کو ذرا احساس دانائی تو ہو
کو بہ کو ہو جائیں گے چرچے تمہارے عشق کے
کوئے جاناں میں ابھی اے "برق” رسوائی تو ہو
حق جتانے کے لئے کچھ آبلہ پائی تو ہو
کم سے کم اِن ریگزاروں سے شناسائی تو ہو
شاعری : بابر علی برق
کٹھن ہے راہ وفا اور عجب عدو کے ستم | جذبہ حریت پر انقلابی اشعار
سچ اگر بولیں تو دھتکار دیے جاتے ہیں | اردو انقلابی شاعری
اگر آپ مزید انقلابی شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں
inqalabi poetry urdu | urdu inqalabi poetry | inqalabi shayari urdu | inqalabi poetry in urdu |Amazing Urdu poetry