کھو گئی ہم سے یوں چارہ گر ! زندگی

Poetry about life

0 8

کھو گئی ہم سے یوں چارہ گر ! زندگی
ڈھونڈتے ہی رہے عمر بھر زندگی

ایک مدت سے ہم تیرے مشتاق ہیں
ہو ہماری طرف اک نظر زندگی

رائیگاں ہی گئی وہ بھی غفلت میں جو
لے کے آۓ تھے ہم مختصر زندگی

درد سہتے رہے مبتلاۓ اَلَم
آزماتی رہی بیشتر زندگی

زخم کھاۓ ہیں عشاق نے کس قدر
کیا کہوں کیسے کی ہے بسر زندگی

ہم کہ انسانیت کے پَرَستار ہیں
ہم سمجھتے نہیں مال و زر زندگی

دنیا معدوم ہے اس کی خاطر یہاں
مت گنواؤ مِرے ہمسفر زندگی

چھوڑ جائیں گے سب تجھ کو مشکل کشا
پڑ گئی برق مشکل میں گَر زندگی

کھو گئی ہم سے یوں چارہ گر ! زندگی
ڈھونڈتے ہی رہے عمر بھر زندگی

شاعری : بابر علی برق

اگر آپ مزید اداس شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.