جب بھی ملتا ہے وہ انجان بڑا لگتا ہے | اردو اداس شاعری | urdu sad poetry 2 lines

alone 2 lines sad poetry in urdu | alone sad poetry in urdu 2 lines

0 21

جب بھی ملتا ہے وہ انجان بڑا لگتا ہے
مجھ کو اس بات میں نقصان بڑا لگتا ہے

عمر تھوڑی ہے مگر تاب جمال ایسی ہے
جس جگہ بیٹھے وہ، ذیشان بڑا لگتا ہے

اِس کے جھنجھٹ سے بچے بھی تو کوئی کیسے بھلا
عشق آغاز میں آسان بڑا لگتا ہے

تو جو بچھڑا تو یہ جانا کہ بچھڑنے والے
بے وفا بھی ہوں تو ارمان بڑا لگتا ہے

ہو بہو ،ترک_تعلق کی طرح ترک_سخن
وقت اِس میں بھی مری جان بڑا لگتا ہے

تم جو ہر روز مکر جاتے ہو وعدہ کر کے
اِس طرح تو نہیں انسان بڑا لگتا ہے

کیوں نہ میں اُس کی سخاوت پہ کروں شک احسن
جس کو بس میرا ہی دامان بڑا لگتا ہے

جب بھی ملتا ہے وہ انجان بڑا لگتا ہے
مجھ کو اس بات میں نقصان بڑا لگتا ہے

شاعری: احسن اعجاز

وہ بار بار جو کہتا رہا جناب مجھے | سوال و جواب پر اردو غزلیہ شاعری

کبھی جو غم کے اندھیروں نے گھیر مارا مجھے

If you want to read more Urdu sad poetry please visit

sad poetry sms in urdu | alone 2 lines sad poetry in urdu | sad poetry urdu | alone sad poetry in urdu 2 lines | alone sad poetry in urdu 2 lines

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.