محمد صفدر سیافنعت رسول مقبول

زباں کیسے بیاں کردے بھلا رتبہ محمد کا | نعت شریف اردو | naat poetry in urdu two lines

زباں کیسے بیاں کردے بھلا رتبہ محمد کا ہے سب نبیوں رسولوں میں بڑا عہدہ محمد کا خدا نے شرف بخشا ان کو نبیوں کی امامت کا ہے سب نبیوں میں رتبہ ارفع و اعلیٰ محمد کا
زباں کیسے بیاں کردے بھلا رتبہ محمد کا | نعت شریف اردو | naat poetry in urdu two lines

زباں کیسے بیاں کردے بھلا رتبہ محمد کا
ہے سب نبیوں رسولوں میں بڑا عہدہ محمد کا

خدا نے شرف بخشا ان کو نبیوں کی امامت کا
ہے سب نبیوں میں رتبہ ارفع و اعلیٰ محمد کا

مرا دعویٰ ہے تم سارے جہاں کو بھول جاؤ گے
اگر تم دیکھ لو اک بار بھی چہرہ محمد کا

ان آنکھوں کے مقدر پر بہت ہی رشک آتا ہے
وہ جن آنکھوں نے دیکھا ہے حسیں روضہ محمد کا

اگر تم کامرانی چاہتے ہو دونوں عالم میں
فلاح و کامیابی کا ہے بس رستہ محمد کا

سدا رہتی یہ سب دنیا اندھیروں ہی اندھیروں میں
اگر ہوتا نہ دنیا میں کبھی جلوہ محمد کا

خداۓ لم یزل نے خوب عزت سے نوازا ہے
ملا جو کچھ مجھے لوگوں ہے سب صدقہ محمد کا

اگر چاہو قسم لے لو تم اے اہلِ نظر مجھ سے
قمر سے بھی زیادہ ہے حسیں تلوہ محمد کا

یہی اک ہم خطاکاروں کا ہے بس آسرا صفدر
سرِ محشر بچا لے گا ہمیں سجدہ محمد کا

زباں کیسے بیاں کردے بھلا رتبہ محمد کا
ہے سب نبیوں رسولوں میں بڑا عہدہ محمد کا

شاعری: محمد صفدر سیاف

مرے آقا کے جو نقشِ کفِ پا دیکھ لیتے ہیں | نعت شریف

اگر آپ مزید نعت رسول مقبول اردو شاعری میں پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں 

If you want ot read more naat lyrics in Urdu please click

naatia poetry in urdu | naat poetry in urdu text | naat sharif in urdu written | naat poetry in urdu text | naats lyrics in urdu | naat poetry in urdu two lines | naat sharif in urdu written

Shares:
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *