بڑی خوش قسمتی ہے تم اگر غیبت نہیں کرتے | نیکیوں پر اردو شاعری
Best 2 line Urdu poetry in text
بڑی خوش قسمتی ہے تم اگر غیبت نہیں کرتے
جہاں میں بے وجہ لوگوں سے تم نفرت نہیں کرتے
مبارک ہے تمہارا نیکیوں میں لگنا اس جگ میں
گناہوں میں کبھی بھی تم یہاں رغبت نہیں کرتے
بقا کے گھر کی خاطر تم مشقت کو اٹھاتے ہو
نگاہوں میں فنا کے گھر کی تم ثروت نہیں کرتے
خدا کے واسطے کرتے عمل اچھے جہاں بھر میں
کبھی مقصود اپنا تم یہاں شہرت نہیں کرتے
خدا تم کو معزز بھی بنائے گا اسی جگ میں
گناہوں سے خراب اپنی اگر خلوت نہیں کرتے
خدا ان کو نوازے جو بہت ہی خرچ کرتے ہیں
اکٹھی اپنی بینکوں میں کبھی دولت نہیں کرتے
عطا اللہ نے کی ہے یہ اظہر شاعری ہم کو
کبھی ضائع مجازی عشق میں نعمت نہیں کرتے
بڑی خوش قسمتی ہے تم اگر غیبت نہیں کرتے
جہاں میں بے وجہ لوگوں سے تم نفرت نہیں کرتے
دھوکے کا گھر ہے مچھر کا پر ہے دنیا تو یارو اک رہگزر ہے| دنیا کی بے ثباتی پر اشعار
[…] بڑی خوش قسمتی ہے تم اگر غیبت نہیں کرتے | نیکیوں پر اردو ش… […]