خار کو پھول کہہ کر دکھایا گیا رات کو بھی یہاں دن بلایا گیا| اداس اردو شاعری
Urdu poetry heart touching | Urdu poetry sad 2 lines
خار کو پھول کہہ کر دکھایا گیا
رات کو بھی یہاں دن بلایا گیا
کس کو رودادِ غم میں سناؤں یہاں
ہنسنے والوں کو کیسے رُلایا گیا
باطلوں کی طرف سے ہر اک مرض کا
زہر ہی نسخہءِ حق بتایا گیا
جھوٹ کے آسماں پر مِرے دیس میں
مصنوعی چاند پھر سے سجایا گیا
پوچھنا بھی منع ہے یہاں ساتھیو!
میری آواز کو کیوں دبایا گیا
بغض کے رَد میں چاہت کی دیوار پر
میں نے جو کچھ لکھا وہ مٹایا گیا
جب بھی آزاد لوگوں پہ تقریر کی
قید خانے سے مجھکو ڈرایا گیا
میں بھی یہ سوچ کر صبر کرنے لگی
اہلِ ایماں کو اکثر ستایا گیا
خار کو پھول کہہ کر دکھایا گیا
رات کو بھی یہاں دن بلایا گیا
اگر آپ اداس شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں
کیسا آغاز ہے ساتھ کوئی نہیں صرف آواز ہے ساتھ کوئی نہیں | اداس اردو شاعری
[…] […]