اداس شاعریحمنا دیوبندی

یہ عجب ہی صنم ماجرا ہو گیا دیکھتے دیکھتے دل ترا ہو گیا | اداس اردو شاعری

یہ عجب ہی صنم ماجرا ہو گیا دیکھتے دیکھتے دل ترا ہو گیا | اداس اردو شاعری

یہ عجب ہی صنم ماجرا ہو گیا
دیکھتے دیکھتے دل ترا ہو گیا

دیکھ تو اب پلٹ کر مجھے ہم سفر
ہجر میں پھر ترے کیا سے کیا ہو گیا

کر دیا درگزر یار جو کچھ ہوا
سن مرا عشق پھر سے نیا ہو گیا

کٹ گئی رات بھی روتے روتے مری
زخمِ دل پھر مرا اب ہرا ہو گیا

جس سے کرتے رہے ہم وفا عمر بھر
کیسے پل بھر میں وہ بے وفا ہو گیا

آپ کی یاد سے دل تڑپتا رہا
زخم دل میں مرے با خدا ہو گیا

جو نہ آیا تری بزم میں پھر کبھی
رفتہ رفتہ وہی با وفا ہو گیا

جس سے بے لوث تو پیار کرتی رہی
کیسے حمنا وہ تجھ سے جدا ہو گیا

یہ عجب ہی صنم ماجرا ہو گیا
دیکھتے دیکھتے دل ترا ہو گیا

شاعری : حمنا دیوبندی

اگر آپ اداس شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں 

کہانی وہ اپنی سناتا رہا ہے یوں غم اپنے دل سے مٹاتا رہا ہے | اداس اردو شاعری

Shares:
1 Comment
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *