شعر اچھا ہو گیا ہے پر یہ آدھا اس کا ہے | خوبصورت اردو شاعری
شعر اچھا ہو گیا ہے پر یہ آدھا اس کا ہے
ایک مصرعہ میرا ہے اور ایک مصرعہ اس کا ہے
دوست کہتے ہیں وہ تجھ میں اب بھی بستا ہے کہیں
گفتگو تیری سہی لیکن یہ لہجہ اس کا ہے
اس لیے بھی اس گلی کے تاجروں کی عید ہے
اس گلی کی اک دکاں پر آنا جانا اس کا ہے
اس کی نسبت کی فضیلت کا تُو خود ادراک کر
عقل والوں کا جو رہبر ہے ،دوانہ اس کا ہے
دھوپ سے بچنے کو میری سمت جو آتے ہیں لوگ
مجھ میں ایسا کچھ نہیں ہے مجھ پہ سایہ اس کا ہے
اے مرے دشمن نہیں رہتا تو پہلا سنگ پھینک
پر مرا وہ دوست ہے اور حق یہ بنتا اس کا ہے
مان لیتا ہوں زمیں پر حور و غلماں کا وجود
تم نے لیکن جو بتایا ہے وہ نقشہ اس کا ہے
ہو بھی سکتا ہے کہ اندازہ مرا ہی خام ہو
پر یہ خال و خد بتاتے ہیں کہ لڑکا اس کا ہے
میرے داغ دل نے اس کی آنکھ میں حیرت بھری
جس کا دعویٰ تھا کہ سب سے زخم گہرا اس کا ہے
بند جو ٹوٹا تو اس کا گھر بھی آیا زیر آب
وہ جو ہر اک سے یہ کہتا تھا کہ دریا اس کا ہے
جی تو کرتا ہے کہ سینے سے نکالوں چیر دوں
دل مرا ہے جزو لیکن اچھا خاصہ اس کا ہے
گاؤں سے جا تو رہا ہوں دشت کی جانب، مجھے
مل گئی گر یہ خبر رستے میں صحرا اس کا ہے
اس لیے بھی میری خبریں اس سے ملتی ہیں مجھے
جو کوئی ہے آشنا میرا شناسا اس کا ہے
بیج میں بوتا ہوں لیکن کاٹتا ہے فصل وہ
شعر میں لکھتا ہوں لیکن ان میں چرچا اس کا ہے
ترک_الفت ہو چکا پر ہم نے ایسا کب کیا
وہ جو اوجھل ہے نظر سے یہ تماشا اس کا ہے
کربلا میں قاتلوں سے کیا کسی نے یہ کہا
جس کے کلمہ گو ہو یہ مظلوم کنبہ اس کا ہے
اور اس سے بڑھ کے ہو اعجاز کیا شہرت بتا
ذکر ہر اک بزم میں بس میرا ہے یا اس کا ہے
شعر اچھا ہو گیا ہے پر یہ آدھا اس کا ہے
ایک مصرعہ میرا ہے اور ایک مصرعہ اس کا ہے
اگر آپ محبت پر مزید اردو شاعری پڑھنا چاہتے ہین تو یہ لازمی دیکھیں
Wow, incredible weblog structure! How long have you
ever been running a blog for? you made running a blog glance easy.
The entire look of your website is fantastic, let alone the content!
You can see similar here ecommerce
Write more, thats all I have to say. Literally, it seems as though you relied on the video to make your point.
You obviously know what youre talking about, why throw away your intelligence on just posting videos to your weblog
when you could be giving us something enlightening to read?
I saw similar here: E-commerce
Hi there! Do you know if they make any plugins to assist with SEO?
I’m trying to get my blog to rank for some targeted keywords but I’m not seeing very good gains.
If you know of any please share. Thank you! You can read similar text here: Sklep internetowy
It’s very interesting! If you need help, look here: ARA Agency