رب کا خوب احسان ہے یہ آمدِ رمضان ہے | رمضان پر اشعار | urdu poetry ramzan

ramdan poetry | رمضان المبارک کے حوالے سے ایم راقم نقشبندی صاحب کی دو خوبصورت نظمیں

0 35

رب کا خوب احسان ہے یہ… آمدِ رمضان ہے
رحمتوں کا مان ہے یہ…. آمدِ رمضان ہے۔

بخشش و عفو و کرم کی ہیں صدائیں برملا
ہو رہا اعلان ہے یہ …. آمدِ رمضان ہے

ہر گھڑی پل پل سہانا ہے سنو رمضان کا
کتنی اونچی شان ہے یہ۔ آمدِ رمضان ہے

لمحہ لمحہ ہر گھڑی قرآں کی آۓ گی صدا۔
مرکزِ قرآن ہے یہ۔ آمدِ رمضان ہے۔

روزہ میرے واسطے ہے میں خود اس کی ہوں جزا
رب کا سن فرمان ہے یہ۔ آمدِ رمضان ہے

خوب اس کا فائدہ راقم اٹھانا ہر گھڑی
کچھ دنوں مہمان ہے یہ۔ آمدِ رمضان ہے

رب کا خوب احسان ہے یہ… آمدِ رمضان ہے
رحمتوں کا مان ہے یہ…. آمدِ رمضان ہے۔

شاعری: ایم راقم نقشبندی

بخششوں اور رحمتوں کا لے کے ساماں آگیا۔
ماہِ رمضاں ماہِ رمضاں ماہِ رمضاں آگیا۔

رب کی رحمت سے منور ہیں زمین و آسماں۔
شکر ہے رب کا اے لوگو! ماہِ فیضاں آگیا۔

لمحہ لمحہ ہر گھڑی قرآن سے روشن ہوئی۔
نور کا یہ سائباں ہے ماہِ قرآں آگیا۔

نیکیوں میں ہے اضافہ برکتوں کا ہے نزول۔
مومنوں خوشیاں مناؤ ماہِ یزداں آگیا۔

اس مہینے میں اتارا رب نے قرآنِ مبیں۔
رب کی رحمت سے اے لوگو! ماہِ فرقاں آگیا۔

خوب راقم رب کی رحمت سے اٹھاؤ فائدہ۔ایم
رحمتِ رمضان ہے یہ ماہِ فرقاں آگیا۔

شاعری: ایم راقم نقشبندی

مبارک ساعتیں لیکر ماہِ رمضان آیا ہے |رمضان پر شاعری 

If you want to read more urdu poetry ramzan , please visit

Ramzan poetry in urdu text| ramzan poetry in urdu | ramdan poetry | ramdan poetry in urdu | Amazing Urdu poetry | Urdu poetry best | Urdu poetry Islamic | urdu poetry ramzan

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.