پاک وطن کے بچے سارے | پاکستانی بچوں کے لئے ترانہ

0 21

پاک وطن کے بچے سارے
جگمگ جگمگ کرتے تارے
ماں اور باپ کے راج دلارے
ملک اور ملت کے ہیں سہارے

 

گلی گلی ہر اک کوچے میں
ہر دل میں ہر اک سینے میں
دین کی دعوت کو پھیلائیں
ظلمت کے ہر اک رستے میں

 

رب کی اک چھوٹی سی خلقت
توڑے ہر نمرود کی طاقت
ہم دنیا کو بتلا دیں گے
بھاری ہے ایمان کی قوت

 

رہبر ِحق اور حق کے راہی
دین کے ہم ہیں لوگ سپاہی
ہم کو ملامت کا کیوں ڈر ہو؟
قرآں دے جب اپنی گواہی

 

اپنا وطن ہے اپنی آن
اس پر تن من دھن قربان
ساری دنیا سے بڑھ کر ہے
ہم کو پیارا پاکستان

 

معاذ، معوذ بن کے دکھائیں
ہر فرعون سے ٹکرا جائیں
تھام کے سبز ہلالی پرچم
ساری دنیا پر چھا جائیں

 

پاک وطن کے بچے سارے
جگمگ جگمگ کرتے تارے
ماں اور باپ کے راج دلارے
ملک اور ملت کے ہیں سہارے

 

شاعری : سلیم اللہ صفدر

اگر آپ پاکستان کے متعلق مزید شاعری پڑھنا چاہتے ہین تو یہ لازمی دیکھیں 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.