نہایت قیمتی شب ہے  پٹاخے مت بجاؤ تم|شب برات پر اشعار

urdu islamic poem

0 46

نہایت قیمتی شب ہے  پٹاخے مت بجاؤ تم
فضیلت والی شب ہے یہ  نہ غفلت میں گنواؤ تم

عبادت کے لئے رب نے  بنایا ہے تمہیں لوگو
عبادت کے مواقع پر  عبادت ہی کماؤ تم

یہ شعبان المعظم میں  مبارک رات آتی ہے
نوافل سے تلاوت سے  اسے سارے سجاؤ تم

وہی رب ہے چلو اس کے ہی حکموں پر سبھی یارو
خدا سے جو کیا سب نے  وہی وعدہ نبھاؤ تم

براءت کی یہ رات اک ہے  فضائل اس کے ثابت ہیں
مگر بدعت میں لگنے سے  یہاں خود کو بچاؤ تم

نبی  شعبان کو کہتے  تھے میرا یہ مہینہ ہے
اسے رمضان کی پیاری  تیاری میں لگاؤ تم

خدا کے فضل سے لکھتا  قلم میرا مضامیں ہے
گزارش ہے کہ اظہر کا  یہ درد دل سناؤ تم

نہایت قیمتی شب ہے  پٹاخے مت بجاؤ تم
فضیلت والی شب ہے یہ  نہ غفلت میں گنواؤ تم

شاعری: ڈاکٹر محمد اظہر خالد

قسمت میں پھر دوبارہ رمضان آ گیا ہے | ماہ رمضان پر اردو شاعری

رب کے خزانوں سے اک نعمت شب براءت | شبِ برات پر اشعار

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.