نظر کرم مجھ پر فرما
تو میرا رب ہے میں بندہ ترا
تیری زمیں، تیرا ہے آسماں
چھوڑ کے تجھے ہم جائیں کہاں
سب کو فقط ہے تیرا آسرا
تو میرا رب اور میں بندہ تیرا
تو ہی ابد ہے تو ہی ازل
تیرا حکم ہے سب پہ اٹل
جن و بشر ہوں یا ارض و سما
سمندر سیاہی درخت قلم
بن بھی جائیں تو پھر بھی رقم
کر نہ سکیں تیری حمد و ثنا
عود و ثمود فرعون ہیں کہاں
کھو گئے کسری و قیصر یہاں
جاری رہا تیرا ہر فیصلہ
کوئی بچا نہ سکے اس کا سر
آ جائے جس پہ رب کی پکڑ
مانگیں ہم ہر پل رب کی پناہ
جینا اور مرنا تیرے لیے
پیاروں سے بچھڑنا تیرے لئے
تیرے لیے ہے ہر صوم و صلی
قبر و حشر میں ہو رحمت تری
مجھ پہ ہو ہر پل سخاوت تری
خالق ِ کل اے میرے کبریا….!
شاعری:سلیم اللہ صفدر
نظر کرم مجھ پر فرما جیسی مناجات ، حمدیہ اشعار کے ساتھ ساتھ نعت شریف سننا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں
Hamd Poetry In Urdu 2 Lines | urdu poetry islamic | Urdu poetry best | Urdu poetry about Islam | Urdu poetry
[…] آپ مزید مناجات یا حمدیہ اشعار پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ ضرور […]
[…] مزید حمدیہ اشعار یا نعت شریف پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی […]