مرے پیارے رسول اللّٰہ پر میں نعت کہتا ہوں | نعت رسول مقبول

بارگاہ رسالت میں عقیدت کے پھول سید محمود شاہ کے قلم سے

0 20

مرے پیارے رسول اللّٰہ پر میں نعت کہتا ہوں
تخیل کے سمندر میں سدا میں بہتا رہتا ہوں

مجھے پروا نہیں کوئی الم کتنا بڑا ہی ہو
میں بحر عشق احمد میں الم ہر ایک سہتا ہوں

کروں گھر بار اور ماں باپ بھی قربان تجھ پر میں
کبھی موقع ملے مجھ کو سدا میں خود سے کہتا ہوں

مدینہ جانے والوں کو جگر کا غم سناتا ہوں
انہی کی راہ تکتا منتظر میں ان کا رہتا ہوں

بہت بے چین رہتا ہوں مدینہ آنے کو مولا
مدینہ کو سفر ہو گا سبھی سے میں یہ کہتا ہوں

کبھی تو آئیں گے آقا مرے خوابوں کی دنیا میں
جگر سے اپنے ہر پل ایسا ہی محمود کہتا ہوں

مرے پیارے رسول اللّٰہ پر میں نعت کہتا ہوں
تخیل کے سمندر میں سدا میں بہتا رہتا ہوں

شاعری:۔ سید محمود شاہ

اگر آپ مزید حمدیہ اشعار، نعت شریف یا  شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

درد دل کی دوا ذکر صلی علی | نعت شریف

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.