پاکستان مدینہ ثانی

0 35

پاکستان مدینہ ثانی ہے اور پاکستان سے مجھے وہی محبت ہے جو رسول اللہ محمد صلى الله عليه واله وسلم کو مکہ اور مدینہ سے تھی۔
جب آپ ﷺ نے وہاں بڑی کٹھن زندگی گزاری ہے تو پھر میں کیوں یہاں آرام سکون آزادی سے جینے کے باوجود ناشکری کروں۔
اور یقینا آپ سب کی زندگیاں ویسی کٹھن نہیں ہوں گی جیسی میرے آقا اور ان کے صحابہ نے گزاری ہیں لیکن وہ ہر حال میں ہمیشہ اللہ کا شکر ادا کرتے رہے ہیں۔
اور آپ لوگ اپنے وطن کے بارے پراپیگنڈہ کرکے خود کو اور دوسروں کو بے سکون کررہے ہیں۔ مایوسی پھیلا رہے ہیں۔
پاکستان اور اس کے ریاستی اداروں کی براٸیاں گنوا کر اپنے ہی وطن کو ڈی گریڈ کررہے ہیں۔
آپ کو پاکستان کی اچھاٸیاں کیوں نظر نہیں آتیں؟
کیا ہم سب یہاں مکمل آزاد نہیں ہیں؟

ہمیں یہاں رہنے سہنے کی آزادی حاصل ہے ۔ اپنی مسلکی اور مذہبی رسومات کی اداٸیگی کی آزادی میسر ہے اور اظہار راٸے کی بھی مکمل آزادی ہے۔
پھر کیوں تھوڑی سی تکلیف پہ پاکستان اور اس کے اداروں کو برا کہنے لگ جاتے ہیں؟
اور برا کہنے والے کون ہیں؟ سوشل میڈیا ایکٹیویسٹ …
جو کسی بھی ایک ناخوشگوار واقعے کو بنیاد بنا کر پاکستان کو ٹارگٹ کرتے ہیں۔
اور دوسرے صارفین منقول لکھ کر ان کے پراپیگنڈے کو پھیلا دیتے ہیں۔
محبانِ وطن ! اپنے محبوب نبی محمد صلى الله عليه واله وسلم کی حیاتِ طیبہ پہ ہی غور کرلیجیے۔ تو آپ کو اس پاکستان مدینہ ثانی کی اہمیت کا اندازہ ہو گا۔
یقینا ہماری زندگیاں ویسی دشوار ہرگز نہیں ہیں۔
اللہ ہمیں سمجھنے کی توفیق دے۔ آمین

تحریر۔ ام حریم

 

اگر آپ پاکستان کے متعلق مزید کالم پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.