جدا دونوں ہوئے ہیں ہم فقط میرا تڑپنا کیوں| اداس دل کی شاعری

0 40

جدا دونوں ہوئے ہیں ہم
فقط میرا تڑپنا کیوں
یوں تنہا سرد راتوں میں
بس اک میرا سسکنا کیوں؟

 

ابھی تک ساتھ میرا تھا
ابھی تک پاس تھے میرے
بتا دے اے میرے ہمدم
تیرا اتنا بدلنا کیوں؟

 

تو میرے روٹھ جانے سے
پریشاں حال رہتا تھا
نظر انداز کرکے اب
تیرا اتنا بکھرنا کیوں؟

 

وفا کے روپ میں مجھ سے
ہے تم نے بے وفائی کی
ہوا جو راز یہ افشاں
تو پھر تیرا جھجکنا کیوں؟

 

محبت راس آئی ہے
نہ چاہت راس آئے گی
تو ایسی تلخ راہوں سے
سدا میرا گزرنا کیوں؟

 

یہ دل معصوم ہے بےحد
سنبھلتا ہی نہیں دلبر
تیری یادوں کے سائے میں
فضاء کا پھر مچلنا کیوں؟

 

جدا دونوں ہوئے ہیں ہم
فقط میرا تڑپنا کیوں
یوں تنہا سرد راتوں میں
بس اک میرا سسکنا کیوں؟

 

شاعرہ : فضاء فانیہ

اگر آپ مزید اداس شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں 

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.