ہوئی ہم کو غلط فہمی بھروسہ تجھ پہ کر بیٹھے | اداس شاعری

1 105

ہوئی ہم کو غلط فہمی بھروسہ تجھ پہ کر بیٹھے
فدا ایسے ہوئے تجھ پہ کہ یاراں ہم تو مر بیٹھے

ملا جب سے ترا یہ آستاں ہم کو جبھی سے ہم
جھکائے اپنے ماتھے کو تری دہلیز پر بیٹھے

خبر پہلے سے تھی کہ تو ہمیں بے جان کر دے گا
ہمیشہ جان جانے کا تھا خطرہ ہم مگر بیٹھے

سنا تھا عشق میں عاشق بہت سے رنج اٹھاتا ہے
سو ہم بھی رنج کے مارے ہوئے ، پھر در بہ در بیٹھے

کبھی روئے کبھی روٹھے کبھی تڑپے کبھی ٹوٹے
نہ جانے درد کتنے ہی لیے ہم اپنے سر بیٹھے

تو واپس لوٹ آ دانش کہ تیری راہ کو تکتے
بڑے عرصے سے ہم تھامے ہوئے اپنا جگر بیٹھے

ہوئی ہم کو غلط فہمی بھروسہ تجھ پہ کر بیٹھے
فدا ایسے ہوئے تجھ پہ کہ یاراں ہم تو مر بیٹھے

اگر آپ مزید ادس شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

1 تبصرہ
  1. najtańszy sklep کہتے ہیں

    You’re in reality a excellent webmaster. This web site loading speed is amazing.
    It seems that you’re doing any unique trick. In addition, the
    contents are masterpiece. you’ve done a magnificent activity
    on this topic! Similar here: https://zaraco.shop and also here:
    Sklep internetowy

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.