سلیم اللہ صفدرنعت رسول مقبول

ہیں آج بھی آنکھوں میں وہ طیبہ کے نظارے | نعت شریف

ہیں آج بھی آنکھوں میں وہ طیبہ کے نظارے | نعت شریف

ہیں آج بھی آنکھوں میں وہ طیبہ کے نظارے
ارمان وہ آنکھوں کا ہیں اور دل کے سہارے

یہ جسم تو گھر آ گیا آنکھیں ہیں وہیں پر
اے کاش کہ دن اور بھی مل جاتے ادھارے

وہ گنبدِ خضری کی حسیں چھاؤں کے منظر
طوفانِ غمِ دہر میں ساحل کے اشارے

میں مسجد نبوی میں یونہی گھومتا رہتا
سجدوں میں گزر جاتے شب و روز یہ سارے

طیبہ کی وہ گلیاں ہیں کہ جنت کے در و بام
تسکین سبھی پاتے ہیں دکھ درد کے مارے

اے مولا مدینہ میں ختم وقت اگر ہو
یہ موت ہر اک میری تھکن خوب اتارے

لے جائیں فرشتے میری روح خلد کی جانب
میت بھی اٹھے اہل مدینہ کے سہارے

اک رشک سے تکتے ہیں مدینے کی فضا کو
یہ کوہ و دمن ، ارض و سما، چاند ستارے

تھی آقا کی آمد کہ طلوع چاند ہوا تھا
یثرب کی وہ بچیوں کے عجب گیت تھے پیارے

دلدل میں گناہوں کے پھنسی جان ہے صفدر
اک شہر نبی پاؤں تو لگ جاؤں کنارے

ہیں آج بھی آنکھوں میں وہ طیبہ کے نظارے
ارمان وہ آنکھوں کا ہیں اور دل کے سہارے

شاعری : سلیم اللہ صفدر

اگر آپ مزید مناجات، حمدیہ اشعار، نعت شریف یا  شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

طیبہ کا سفر قسمت میں ہوا، جنت کا سفر آسان ہوا

Shares:
7 Comments
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *