ڈاکٹر محمد اظہر خالدنعت رسول مقبول

جیسے ہی یاد آئی ہے پیارے حضور کی | نعت رسول اردو | naat poetry in urdu

جیسے ہی یاد آئی ہے پیارے حضور  کی دل پر بھی کیفیت ہوئی طاری سرور کی بعد از خدا بزرگ وہ  دل جان سے یہ مان تم چھوڑ دو لڑائی بشر اور نور کی
جیسے ہی یاد آئی ہے پیارے حضور کی | نعت رسول اردو | naat poetry in urdu

جیسے ہی یاد آئی ہے پیارے حضور کی
دل پر بھی کیفیت ہوئی طاری سرور کی

بعد از خدا بزرگ وہ  دل جان سے یہ مان
تم چھوڑ دو لڑائی بشر اور نور کی

ان  کی رضا میں رب کی رضا ہے چھپی ہوئی
امت کے واسطے ہے ضرورت شعور کی

پیارے نبی  کے نقش قدم پر ہی چلتا رہ
چاہت اگر ہے تجھ کو شراب طہور کی

جاتی ہوئی وہ رات تھی آتا ہوا تھا دن
نورانی وہ گھڑی تھی نبی  کے ظہور کی

پیارے نبی  کا پیارا مدینہ ہے قلب میں
یاد اتی ہے بہت ہمیں بستی کھجور کی

رب کے کرم سے لکھتا ہوں اظہر کلام سب
میں شاعری کبھی نہیں کرتا غرور کی

جیسے ہی یاد آئی ہے پیارے حضور  کی
دل پر بھی کیفیت ہوئی طاری سرور کی

جیسے ہی یاد آئی ہے پیارے حضور  کی
دل پر بھی کیفیت ہوئی طاری سرور کی

شاعری : ڈاکٹر محمد اظہر خالد

آنکھ کی کھاری بوندوں میں اک میٹھا منظر طیبہ کا | مدینہ پر اشعار 

عَلم ختمِ نبوت کا اٹھانا اچھا لگتا ہے| ختم نبوت پر اشعار

If you want ot read more naat lyrics in Urdu please click

best naat poetry in urdu | 2 line poetry for naat in urdu text | naat poetry in urdu two lines text | naat text in urdu

Shares:
Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *