بے کسوں کو بےسبب بےموت مرتا دیکھنا | اداس اردو شاعری

Urdu Poetry sad 2 lines

5 46

بے کسوں کو بےسبب بےموت مرتا دیکھنا
یاد ہے تندور میں پھولوں کو جلتا دیکھنا

میں چلاجاؤں گا جب دنیا تمہاری چھوڑ کر
پھر نہ لوٹونگا کبھی تم خوب رستہ دیکھنا

پتلیوں میں آبلے پڑجائیں گے نادان صبح
شب کی آنکھوں سےکبھی تیزاب بہتا دیکھنا

غم زدوں کے شہر میں جاکر کبھی مغرور دل
وصل کے موسم میں ابرِ غم برستا دیکھنا

خواب کی کیا حیثیت ہےخواب آخر خواب ہے
ٹوٹنے کی دیر ہے از خود بکھرتا دیکھنا

کچھ معمےخود ہی حل ہوجائیں گےطاہر سعود
خون میں لت پت ہوئے سورج کو ڈھلتا دیکھنا

بے کسوں کو بےسبب بےموت مرتا دیکھنا
یاد ہے تندور میں پھولوں کو جلتا دیکھنا

شاعری: طاہر سعود کرتپوری

اگر آپ مزید اداس شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں 

خوف کے زہریلے پھن ہیں حوصلے کے آس پاس | خوبصورت اردو شاعری

5 تبصرے
  1. […] ے کسوں کو بےسبب بےموت مرتا دیکھنا | اداس اردو شاعری […]

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.