بڑی سرکار میں پہنچے بڑا دربار دیکھیں گے | نعت شریف

بارگاہ رسالت میں عقیدت کے پھول نعتیہ کلام کی شکل میں

1 12

بڑی سرکار میں پہنچے بڑا دربار دیکھیں گے….! گنبد خضری کو دیکھنے کی خواہش ہر مسلمان کے دل میں ہوتی ہے۔ کچھ کے نصیب ان کو اجازت دیتے ہیں اور کچھ لوگ اس حسرت کو لیکر دنیا سے رخصت ہو جاتے ہیں۔ یہ نعت رسول مقبول بھی اسی خواہش کے متعلق ہے

 

بڑی سرکار میں پہنچے بڑا دربار دیکھیں گے
جو ہم اُس پار کو پہنچے نہ پھر اِس پار دیکھیں گے

کبھی جالی کو دیکھے گے کبھی دیکھے گے روضے کو!
کبھی ہم گنبدِ خضریٰ کبھی مینار دیکھیں گے

یہ دل بیمار ہے اِس کو شفاء مل جائیں گی فوراً
جونہی ہم اُنکی بستی کے در و دیوار دیکھیں گے

خدا کے فضْل سے گر ہم پہنچ جائے جو طیبہ تو
وہاں کے پھول ہی کیا ہم ادب سے خار دیکھیں گے

مُنافق اِفک سے لیکر ابھی تک روز جَلتے ہیں
یہ اُس دم ہار بیٹھیں تھے یہ اب بھی ہار دیکھیں گے

مدینہ پاک کو جاکر کبھی تو زندگی میں ہم
برستی رحمتوں کے رات دن انبار دیکھیں گے

پڑھیں گے جب بھی دانش ہم درودِ پاک روضے پر
نکلتے اپنے ہر ہر لفظ سے انوار دیکھیں گے

 

"بڑی سرکار میں پہنچے بڑا دربار دیکھیں گے”
جو ہم اُس پار کو پہنچے نہ پھر اِس پار دیکھیں گے

 

اگر آپ مزید حمدیہ اشعار، نعت شریف یا  شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

 

 

1 تبصرہ
  1. ecommerce کہتے ہیں

    Wow, fantastic blog layout! How lengthy have you ever been blogging
    for? you make running a blog look easy. The entire look of your website is
    magnificent, let alone the content! You can see similar here sklep
    online

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.