بات تھی دل میں مگر پھر بھی تمہیں کہہ نہ سکا | اظہار محبت پر اشعار | urdu ghazal
urdu poetry heart touching | urdu shayari love sad |amazing urdu poetry
بات تھی دل میں مگر پھر بھی تمہیں کہہ نہ سکا
رہ گیا آنکھوں میں سب کچھ ہی تمہیں کہہ نہ سکا
نام سن کر ہی ترا دل میں ہوا محشر بپا
دل کے احساسات میں پھر بھی تمہیں کہہ نہ سکا
بات سب سے ہی رہی تیری توجہ کے لیے
بات تم سے ہی جو کرنی تھی تمہیں کہہ نہ سکا
میری آنکھوں نے رکھا ہے ضبط اشکوں پر مرے
زخم کھایا تھا جو دل نے وہ تمہیں کہہ نا سکا
آرزو دل کی رہی تم کو سنائیں شعر ہم
رہ گیا مصرع ادھورا ہی تمہیں کہہ نہ سکا
وہ جمال حُسن دیکھا لفظ شَشْدَر ہو گئے
وہ بلا کا نور تھا کچھ بھی تمہیں کہہ نہ سکا
کیوں ادھوری ہی رکھی ہے یہ غزل تم نے "علی”
اس کے پیچھے جو کہانی تھی، تمہیں کہ نا سکا
بات تھی دل میں مگر پھر بھی تمہیں کہہ نہ سکا
رہ گیا آنکھوں میں سب کچھ ہی تمہیں کہہ نہ سکا
صورتِ خواب جو آنکھوں سے لگایا جاتا | موبائل وڈیو کال پر اردو شاعری
If you want to read more Urdu sad poetry please visit
urdu poetry best| amazing urdu poetry | 2 line urdu poetry|urdu poetry 2 lines| urdu ghazal urdu poetry text| urdu poetry broken heart |urdu poetry sad 2 lines |urdu poetry sad | amazing urdu poetry
میری شاعری کو ویب سائٹ کی زینت بنانے پر تہے دل سے شکریہ ادا کرتا ہوں ❣️✨
آپ کا بھی بہت بہت شکریہ
شاعر نے اپنے احساسات اور محسوسات کو شاعری کا روپ دیا ھے۔۔نو عمر شاعر کی کی اک اچھی ابتدائی کوشش جو اس کی شاعرانہ کامیابی کےحصول کی تکمیل بنے گی ان شاءاللہ
اللہ رب العزت آپ کے لخت جگر کو دنیا و آخرت میں کامیابی عطا فرمائے اور آپ کی آنکھوں کی ٹھنڈک بنائے