شکستہ حالت ہوں دل ہے غمگیں ہر ایک غم سے رہائی دے دے |دعائیہ کلام

Dua poetry in Urdu | Munajat

2 32

شکستہ حالت ہوں دل ہے غمگیں ہر ایک غم سے رہائی دےدے
جھکیں فقط تیرے در الہی مجھے تو اپنی گدائی دے دے

ضلالت و گمرہی میں ہوں اب جہاں سے مغموم میں کھڑا ہوں
سکوں ملے مجھ کو جس طرف سے اسی طرف رہنمائی دے دے
ٔ
تیرے حرم کے قریب جاؤں تیرے کرم سے سحر ملے بس
ضیا ملے جس سے زندگی کو وہی مجھے روشنائی دے دے

اداسیوں کے بھنور میں مولی پھنسا ہوا ہوں میں ہوں پریشاں
میری تو حالت پہ رحم کر دے تو اپنے در کی رسائی دے دے

جہاں جہاں بھی قدم رکھا ہے وہیں سے نفرت ملی ہے مولی
بے رونق اس بزم محسنوں سے مجھے تو مولی جدائی دے دے

مروں میں تیرے لیئے الٰہی جیئوں بھی تیرے لیئے الٰہی
فقط تو توفیق دے دے مولی مجھے وہ منزل دیکھائی دے دے

نہ مجھکو دولت کی ہے ضرورت نہ ذوق ہے مجھکو شہرتوں کا
تو ابن صادق کو اپنی منشا وہ جذبہء رونمائی دےدے

شکستہ حالت ہوں دل ہے غمگیں ہر ایک غم سے رہائی دےدے
جھکیں فقط تیرے در الہی مجھے تو اپنی گدائی دے دے

شاعری: ذوالقرنین ابن صادق

اگر آپ مزید مناجات، حمدیہ اشعار، نعت شریف یا  شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

شکستہ دل ہوں میرے الہی تو اپنے در کی گدائی دے دے | رب سے دعائیں التجائیں

2 تبصرے
  1. […] شکستہ حالت ہوں دل ہے غمگیں ہر ایک غم سے رہائی دے دے |دعائ… […]

  2. najlepszy sklep کہتے ہیں

    Wow, awesome weblog layout! How lengthy have you been blogging for?
    you make blogging look easy. The total glance of your website is
    wonderful, as smartly as the content material! You can see similar here sklep online

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.