شہرِ آقا میں جانا عطا ہو خدا | دعائیہ کلام

Poetry dua in Urdu

0 25

شہرِ آقا میں جانا عطا ہو خدا
سجدہِ پنجگانہ عطا ہو خدا

سید الانبیاءؐ کی محبت لئے
غافلوں کو جگانا عطا ہو خدا

سبز گنبد کے سائے تلے با رہا
اپنے سر کو جُھکانا عطا ہو خدا

شہرِ خیرالوریٰؐ ہے ادب سے چلو
خود کو بس یہ بتانا عطا ہو خدا

روز و شب دل میں ہے یہ تمنا مِری
دُکھ نبی کو سنانا عطا ہو خدا

عیشِ دنیا کا کوئی نہیں فائدہ
آخرت کو بنانا عطا ہو خدا

پیارے آقاؓ کو نعتیں سناؤں جہاں
ایسی محفل بلانا عطا ہو خدا

دستِ آقا سے اذلان کو حشر میں
آبِ کوثر پلانا عطا ہو خدا

شہرِ آقا میں جانا عطا ہو خدا
سجدہِ پنجگانہ عطا ہو خدا

شاعری: اذلان الرحمان

اگر آپ مزید مناجات، حمدیہ اشعار، نعت شریف یا  شان صحابہ پر کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.