دل بھلا عارضی خوشیوں میں کہاں لگتا ہے | اداس غزل | sad ghazal in urdu text

sad ghazal in urdu | sad poetry in urdu ghazal | emotional sad ghazal in urdu

0 12

دل بھلا عارضی خوشیوں میں کہاں لگتا ہے
اب تو ہر درد ہمیں نش٘ہ ِ جاں لگتا ہے

یہ زیارت گہ ِ حسرت ہے ذرا دھیان رہے
ان پہاڑوں پہ تو بادل بھی دھواں لگتا ہے

بس اسی واسطے رہتا ہوں میں مصروف ِ معاش
کار ِ دل ، سلسلہ ِ سود و زیاں لگتا ہے

وقت کے ساتھ تغی٘ر میں ہے اشیاء کا وجود
دیکھنے والوں کو مجمع بھی رواں لگتا ہے

عمر بڑھتی ہے تو اشجار گھنے ہوتے ہیں
باپ بوڑھا بھی اگر ہو تو جواں لگتا ہے

آپ اس لمس کی تاثیر نہیں سمجھیں گے
مجھ کو معلوم ہے مرہم یہ جہاں لگتا ہے

ایسے عالم میں ترا قرب میس٘ر ہے مجھے
جس میں سوکھا ہوا جوہڑ بھی کنواں لگتا ہے

شہر کا شہر ہی بکنے کو ہے تی٘ار ضمیر
اس نے پوچھا تھا کہ بازار کہاں لگتا ہے

دل بھلا عارضی خوشیوں میں کہاں لگتا ہے
اب تو ہر درد ہمیں نش٘ہ ِ جاں لگتا ہے

شاعری : ضمیر قیس

خواب روپوش نظارے سے بھی ہو جاتا ہے 

اگر آپ مزید غزلیہ شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں 

sad ghazal in urdu | sad poetry in urdu ghazal | emotional sad ghazal in urdu

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.