مجھے ماں یاد آتی ہے

urdu poem for mother

1 11
مجھے ماں یاد آتی ہے تلاوت جب سناتا ہوں ۔ ایک چھوٹے سے حافظ کے اپنی ماں کی شان میں کلام میرے قلم سے۔ ماں سے اس کی اولاد کے بچھڑنے کا دکھ ماں ہی محسوس کر سکتی ہے اور اسی طرح اولاد سے ماں کے بچھڑنے کا دکھ بھی اولاد ہی محسوس کر سکتی ہے.
وہ چھوٹا تھا تو ماں اس کے لیے کتنے ارمان سجاتی تھی اور خواہش رکھتی تھی کہ میرا بیٹا بڑا ہو کر حافظ قران بنے. سوچ رہا ہوں آج وہ ماں دنیا میں ہوتی تو کتنی خوش ہوتی اگر اپنے بیٹے کو تلاوت کرتے ہوئے سنتی.
یہ چند اشعار اسی ماں کی محبت میں لکھے گئے جو اپنے بیٹے قاری عبدالسلام ثاقب کو معزز و معتبر بنا گئی لیکن آج خود اس دنیا میں موجود نہیں.
مجھے ماں یاد آتی ہے تلاوت جب سناتا ہوں
تلاوت سے میں اپنے دل میں اک تسکین پاتا ہوں
وہ کہتی تھیں میرے بیٹے کا سینہ نور کا گھر ہو
اور آج اس نور کے دم سے جہاں اپنا سجاتا ہوں
میں چھوٹا تھا تو وہ میرے لیے دنیا بناتی تھیں
بڑا ہو کر میں ان کے واسطے عقبیٰ بناتا ہوں
میں ان کے خواب کو تعبیر کے رنگوں میں ڈھالوں گا
میں ان کی آرزو کا ایک اک دیا جلاتا ہوں
میرے مولا میری ماں کے لیے جنت میں اک گھر ہو
دعائیں بس یہی شام و سحر ہونٹوں پہ لاتا ہوں
شاعری :سلیم اللہ صفدر

 

 

اگر آپ مزید ماں پر شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

1 تبصرہ
  1. dyskont online کہتے ہیں

    You are really a just right webmaster. This web site loading velocity is incredible.
    It sort of feels that you are doing any unique trick.
    In addition, the contents are masterwork. you have done a fantastic task in this subject!
    Similar here: zakupy online and also here: Bezpieczne zakupy

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.