آپ استاد ہیں آپ سے پیار ہے | استاد پر شاعری

Urdu poetry about teacher | Urdu poetry for teachers

0 346

آپ استاد ہیں آپ سے پیار ہے
آپ کے دم سے دل میرا سرشار ہے
آپ سے ہی میرا ذہن بیدار ہے
آپ کا ہر لفظ میرا معمار ہے

 

آپ کے دم سے ہے زندگی میں بہار
آپ سے ہی ملا اعتماد و وقار
آپ کے واسطے ہے دعا بیشمار
آپ پہ کر دوں میں اپنی جاں بھی نثار

 

ہم کو مہکایا خونِ جگر وار کر
آپ نے ہم پہ کیں محنتیں کس قدر
آپ معمار ہیں آپ ہیں کوزہ گر
آپ کے ہاتھوں ہم سب بنے خوب تر

 

آپ کا ہر سبق روشنی روشنی
علم اور فن کی جس سے ملی چاشنی
ہر گھڑی رہنما آپ کی سادگی
پائی ہے جس سے آسائش زندگی

 

آپ نے جو کہا نہ بھلائیں گے ہم
جو بھی سیکھا ہے آگے سکھائیں گے ہم
نہ کبھی راہ سے ڈگمگائیں گے ہم
نہ رکیں گے کبھی بڑھتے جائیں گے ہم

 

آپ استاد ہیں آپ سے پیار ہے
آپ کے دم سے دل میرا سرشار ہے
آپ سے ہی میرا ذہن بیدار ہے
آپ کا ہر لفظ میرا معمار ہے

شاعری : سلیم اللہ صفدر

اگر آپ دوست کے متعلق شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں 

میری روح و جاں کا قرار تھا، میری خواہشوں کا وقار تھا | مرحوم والدپر شاعری

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.