تُو یہ مت سوچ کیسا سوچتا ہوں|سوچ پر اشعار

best friend poetry in urdu

0 76

تُو یہ مت سوچ کیسا سوچتا ہوں
ترے بارے میں اچھا سوچتا ہوں

مہک جاتی ہیں میری ساری سوچیں
میں تجھ کو جب بھی اپنا سوچتا ہوں

مری بینائی گھٹتی جا رہی ہے
کوئی بھیجے گا کرتہ سوچتا ہوں

مکمل ہو کے خود آتا ہے مجھ پر
میں بس مصرعے کو آدھا سوچتا ہوں

میں سُنتا کم ہوں لیکن یاد رکھنا
جو سُن لوں اس کو اونچا سوچتا ہوں

تری باتیں کروڑوں کا خزانہ
ترے ہونٹوں کو تالا سوچتا ہوں

سکوں کی جب کمی ہوتی ہے مجھ کو
تجھے میں ڈھیر سارا سوچتا ہوں

اسے میں نے کہا اپنا بنا لو
بڑے غصے سے بولا ؛؛ سوچتا ہوں

مُجھے وہ اپنا مجنوں بولتی ہے
اُسے میں اپنی لیلیٰ سوچتا ہوں

خُدا ہے دوسرا کوئی ؛؛ نہ تُو ہے
میں تم دونوں کو یکتا سوچتا ہوں

تھکن بڑھتی ہے جب عرفان میری
میں وہ بچپن کا جُھولا سوچتا ہوں

تُو یہ مت سوچ کیسا سوچتا ہوں
ترے بارے میں اچھا سوچتا ہوں

شاعری: عرفان منظور بھٹہ

اگر آپ مزید اداس شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں 

سر پر اگر ہو دھوپ شجر کاٹتے نہیں | خوبصورت اردو شاعری

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.