اللہ کی عطا ایک ملا ہم کو چمن ہے | یوم آزادی پر اشعار

independence day poetry in urdu

0 36

اللہ کی عطا ایک ملا ہم کو چمن ہے
یہ میرا وطن میرا وطن میرا وطن ہے

گلشن کی حفاظت کی لئے ہم بھی ہیں حاضر
اس پر تو نچھاور مری جاں اور بدن ہے

میں اپنے وطن کے لئے نغمے بھی لکھوں گا
مجھ کو تو مرے پیارے وطن سے یوں لگن ہے

اسلام کی بنیاد پہ تعمیر ہے جس کی
کیوں اس کی حفاظت سے ہوئی تجھ کو تھکن ہے ؟

دشمن کی ہے سازش کہ وطن توڑ دے لیکن
اس دیس پہ اللہ کی عطا سایہ فگن ہے

آزادی کے نغمے میں لکھوں اور سناؤں
رب کا ہی کرم مجھ پہ قلم اور سخن ہے

اس دیس کی عظمت کو سناتا ہوں میں جگ میں
اظہر تو وطن کے یوں ترانوں میں مگن ہے

اللہ کی عطا ایک ملا ہم کو چمن ہے
یہ میرا وطن میرا وطن میرا وطن ہے

شاعری: ڈاکٹر محمد اظہر خالد

اگر آپ یوم ازادی پاکستان پر مزید اشعار پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

ہزاروں دکھ ہیں دنیا کے، مگر ہے مان پاکستاں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.