مسکراتی رہیں پیاری یہ بیٹیاں| باپ کی محبت بیٹی کے لیے

ہر گھر میں اللہ کی رحمت لانے والی بیٹی پر اشعار

0 25

مسکراتی رہیں پیاری یہ بیٹیاں
کھلکھلاتی رہیں پیاری یہ بیٹیاں

مثل بلبل یہ آنگن میں یونہی سدا
چہچہاتی رہیں پیاری یہ بیٹیاں

اپنی پیاری اداؤں سے ماں باپ کا
دل لبھاتی رہیں پیاری یہ بیٹیاں

آنکھوں کی بن کے ٹھنڈک میرے سامنے
آتی جاتی رہیں پیاری یہ بیٹیاں

رب کی رحمت کا منظر گھرانوں میں سب
یوں دکھاتی رہیں پیاری یہ بیٹیاں

فصل نو خیز کی مثل یہ ہر جگہ
لہلہاتی رہیں پیاری یہ بیٹیاں

ان کی الفت میں اظہر نے نغمہ لکھا
اب سناتی رہیں پیاری یہ بیٹیاں

مسکراتی رہیں پیاری یہ بیٹیاں
کھلکھلاتی رہیں پیاری یہ بیٹیاں

شاعری: ڈاکٹر محمد اظہر خالد

اگر آپ ماں کی شان میں کلام پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

اگر آپ مرحوم والد پر اشعار پرھنا چاہتے ہیں تو یہ دیکھیں

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.