زندگی میں اب اُجالے ہی نہیں ھیں ہمنوا | اداس اردو شاعری |urdu poetry sad

best 2 line sad urdu poetry text | 2 line urdu poetry| urdu poetry broken heart

0 31

زندگی میں اب اُجالے ہی نہیں ھیں ہمنوا

ظلمتیں ھی ظلمتیں پھیلی ہوئی ہیں ہرجگہ

 

آڑے آتا ھی نہیں مشکل گھڑی میں کوئی بھی

دوستی ہے مطلبی، رشتے ہیں سارے بے وفا

 

ھے بظاہر پارسائی ، نیتوں میں کھوٹ ھے

ظالموں نے اوڑھ لی ہے خاکساری کی ردا

 

سوز کیا ہوتا ھے، اب تک اِس سے تھا میں بےخبر

عشق نے مجھ کو کیا اِس درد و غم سے آشنا

 

نفرتوں کے بیج بونے میں لگے ھیں سارے لوگ

الفتوں کا دہر سے نام و نشاں مٹنے لگا

 

میرے دل کی آگ پھر بھی بُجھ نہ پائی حیف ھے

میری آنکھوں سے ھے اک سیلاب جاری اشک کا

 

اِس جہاں سے کوچ کر جانا ہی اچھا ھے مُجھے

اب یہاں اذلان باقی کچھ نہیں غم کے سوا

 

زندگی میں اب اُجالے ہی نہیں ھیں ہمنوا

ظلمتیں ھی ظلمتیں پھیلی ہوئی ہیں ہرجگہ

شاعری: اذلان الرحمان

اگر آپ مزید اداس شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

If you want to read more Urdu sad poetry please visit

urdu poetry best| amazing urdu poetry | 2 line urdu poetry|urdu poetry 2 lines| urdu ghazal urdu poetry text| urdu poetry broken heart |urdu poetry sad 2 lines |urdu poetry sad | amazing urdu poetry

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.