بدلتے موسموں کا نام ہی تو زندگانی ہے | غمگین زندگی پر اشعار

Sad Urdu Poetry On Life

0 14

بدلتے موسموں کا نام ہی تو زندگانی ہے..!

ہر اک انساں کی کوئی نا کوئی غمگیں کہانی ہے..!

 

رہِ اہلِ وفا پر چل رہے ہیں سوئے منزل ہم.!

تبھی درپیش آفت ہر قدم پر ناگُہانی ہے..!

 

وہ ایسے عقل کے مارے ہیں اُن کے ناخداؤں میں.!

کبھی پتھر کی مورت ہے کبھی گَنگا کا پانی ہے..!

 

کہا جمہوریت کے راستے ہی امْن آئے گا.!

ستم گر خود ہی اِس جمہوریت کا جبکہ بانی ہے…!

 

کِیا ہم نے بھروسہ جس پر اپنی ذات سے بڑھ کر.!

ہمیں برباد کرنے کی اُسی انساں نے ٹھانی ہے..!

 

خِرَد مندوں کا دعویٰ ہے دھماکے سے بنی دنیا.!

یہ کیسا تھا دھماکہ بعد جس کے زندگانی ہے..!

 

کوئی سمجھائے دانش آخرش یہ ماجرا ہے کیا.!

کہ انسانوں کی بستی پَر بُتوں کی حکمرانی ہے..!

 

بدلتے موسموں کا نام ہی تو زندگانی ہے..!

ہر اک انساں کی کوئی نا کوئی غمگیں کہانی ہے..!

 

اگر آپ مزید ادس اردو شاعری پڑھنا چاہتے ہیں تو یہ لازمی دیکھیں

ہمیں بھی صبر آجائے کوئی ایسا کرشمہ ہو | اداس اردو شاعری

جواب چھوڑیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا.